جے آئی ٹی کی نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق

12NADRAdtatat.png

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹاچوری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) سے لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے،جے آئی ٹی نے مارچ 2023 میں ہونے والے سائبر حملے کے نتیجے میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔


جے آئی ٹی کیجانب سے تحقیقات کے بعد رپورٹ وزارتی داخلہ کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2019 سے 2023 کے درمیان شہریوں کا ڈیٹا چوری کیا گیا، شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے میں کراچی، پشاور اور ملتان کے نادرا دفاتر ملوث ہیں، شہریوں کا ڈیٹا ملتان سے پہلے پشاور اوروہاں سے دبئی بھیجا گیا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں نادرا کے کچھ اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی اور انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کا ڈیٹا ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اللہ کرے کہ ان 27 لاکھ میں سے آدھے مارچور کے بچے ہوں جو عورتوں کی عزتیں لوٹنے کو قومی خدمت سمجھتے ہیں۔
 

Back
Top