
فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینڈا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اپنی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔
یہ سنگ میل عبور کرنے کے ساتھ ہی حارث رؤف وکٹوں کی تیز ترین سنچر مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ سنگ میل 71 ٹی 20 میچز میں عبور کیا اس سے قبل آئرلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔
تیز ترین سنچری کرنے والےباؤلرز کی فہرست میں حارث رؤف کا نمبر تیسرا ہے تاہم پہلے اوردوسرے نمبر پر براجمان باؤلرز اسپنرز ہیں ، پہلے نمبر پر افغانستان کے راشد خان ہیں جنہوں نے 54 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سری لنکاکے ہسارنگا نے 63 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
حارث رؤف 100 ٹی وی وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز شاداب خان کے پاس ہے جنہوں نے اب تک سب سے زیادہ 107 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں لے رکھی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hasi1h1i11h.jpg