حارث رؤف غیر منصفانہ تنقید سے تنگ آ گئے

3harishhataf.png


قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کرکٹر جس نے 4 سال قبل اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوں ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید پر خاصے پریشان ہیں,قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کرکٹر جس نے 4 سال قبل اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوں ہوگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے فاسٹ بولر کے حوالے سے کہا 'حارث بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولرز پر تنقید کرنے والوں سے بہت ناراض ہیں، وہ لوگ جو کرکٹ کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں وہ بھی ان کی فارم پر تنقید کر رہے ہیں اور ورلڈکپ کے میچوں کے دوران ان کی مسلسل وکٹیں نہ لینے پر سوالات اٹھا رہے ہیں'۔

حارث کے قریبی ذرائع کے مطابق 'ایک فاسٹ بولر کو ذہنی طور پر فٹ اور بڑے وقت کی کرکٹ کے لیے تیار ہونا ضروری ہے، حارث رؤف کا ماننا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر صحیح حالت میں نہیں ہیں جہاں آپ کو پورے 5 دن چوکنا رہنا ہوتا ہے'۔

ذرائع نے کہا کہ حارث کا خیال تھا کہ انہیں ٹیسٹ اور دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار رہنے کے لیے کھیل کے مختصر ورژن (ٹی ٹوئنٹی) پر توجہ دینی چاہیے، اسی لیے انہوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

حارث رؤف ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں رہنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی
 

Conservative liberal

Senator (1k+ posts)
i thought k retirement le rahe hain lol
one needs to be mentally very strong to face all criticism and shut the critics with your performance. So, Haris should focus on his performance and not on what people are saying.
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Koi iss k khandaan walo ko bataey So Called 150 ne na sirf wickets nahi le RUNS b daba ker diay hein, Sixes b khoob parey hein, aur World Cup mein sab se mehngay Bowler ka record b 150 ne leeeya hai. Janab taylander k samne seena chora ker k bowling kerwate hein ussey yorkers b kerwate hein aur fast bouncer b, but jab koi batsman samne aata hai to janab club cricket k bowler se b ghattiya bowling kerwate hein.
 

Back
Top