
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا,نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا حالات دیکھتےہیں تو خوف آتا ہے ملک میں کیا ہورہا ہے، ڈاکٹر مختار احمد نے کہا بدقسمتی ہے حالات کی وجہ سے ملک سے جانےوالوں کی تعداد بڑھ گئی ہے،
میزبان نے یورپ,امریکا,کینیڈا اور آسٹریلیا پڑھنے جانے والے طلبہ کے حوالے سے سوال کیا جس پر چیئرمین ہائر ایجوکیش نے وضاحت کی کہ درست ہے بیرون ملک اسکالرشپ پر جانے والے طلبہ سلپ کرجاتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ستانوے طلبہ لاپتا ہوچکے ہین,جبکہ ہائر ایجوکیشن محکمے کو ایک ارب پچپن کروڑ روپے کا نقصان ہواہے.
https://twitter.com/x/status/1826868000701485084
گزشتہ 2 سال میں پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا , پاکستان کے اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں ملک سے انتہائی ہنر مند افراد کی بڑی تعداد بیرون ملک منتقل ہو چکی ہے۔ ان میں اکاؤنٹنٹس، زراعت سے منسلک افراد، کمپیوٹر انالسٹس، ڈرافٹ مین، فن کار، لوہار، سنار اور دیگر شعبوں کے ہنرمند شامل ہیں۔ اس وقت ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2heccjjccjjamukatar.png