Asad Mujtaba
Chief Minister (5k+ posts)
حزب التحریر کا قیام تو لبنان میں ہوا۔ بہت سال پہلے ہوا۔ لیکن اسکی شاخیں پوری دنیا میں پھیل گئیں۔ کیونکہ اس کا مقصد وہ تھا جو مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ مقصد ہے خلافت کا قیام۔ خلافت کے نام سے مسلمانوں کو ایسی ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں کہ یہ پسند کے بادشاہ، آمر یا سیاستدان کو بھی خلیفہ اور امیر المومنین قرار دینے پر تل جاتے ہیں۔ خیر آگے چلیں۔
پاکستان میں حزب التحریر قائم ہوئی۔ پھلی پھولی پھیلی۔ یہ جماعت ان دنوں میں پاکستان میں جڑیں پھیلا رہی تھی جن دنوں میں پوری دنیا “ وار آن ٹیرر “ سے متاثر تھی۔ پاکستان میں جو طبقہ حزب التحریر سے متاثر تھا وہی طبقہ شدت پسندی کی طرف جھکاؤ رکھتا تھا، انکے لیے نرم گوشہ رکھتا تھا ، یا انکی نرم شکل تھا۔ جو مرضی نام دے لیجیے۔
حزب التحریر پر پابندیاں لگیں۔ پھر اسکے سربراہ کو گرفتار کیا گیا۔ بلکہ غائب کردیا گیا۔ اس سے وابستہ افراد کی تلاش ہوئی۔ انہیں بھی انکے انجام سے دوچار کیا گیا۔ مزید عقدے کھلے تو پتہ چلا پاک فوج کے کچھ سنئیر افسران بھی حزب التحریر سے متاثر تھے۔ بلکہ انکے باقاعدہ اراکین تھے۔ پاک فوج کے لیے تو شاید یہ بہت بڑی خبر نہ ہو کیونکہ مشرف حملہ ہو ، مہران بیس اٹیک ہو ، پاکستان میں ٹی ٹی پی کی تربیت ہو پاک فوج کے افسران و جوانان ہر جگہ ملوث پائے جاتے رہے ہیں۔ لیکن عالمی دنیا کے لیے ایسی خبریں تشویشناک ہوتی ہیں۔
خیر کچھ عرصے بعد حزب التحریر کا چیپٹر تو قریب قریب کلوز کردیا گیا۔ خلافت کا فیضان آج بھی جاری ہے۔ حضرت عاصم منیر خلیفتہ المسلمین اور امیر المومنین بننے کی تیاری پکڑے بیٹھے ہیں۔ بلکہ یوں کہیے خلافت سے چپکے بیٹھے ہیں۔ انہی حالات میں ایک خلافت کولا بھی لانچ کردیا گیا ہے۔
اس نئے انرجی ڈرنک کا نام تھوڑا سا مختلف ہے۔ تھوڑا نیا ہے۔ لیکن نام رکھنے والے کی مرضی۔ جیسا مرضی نام رکھ لے۔ لیکن حیرت ناک بات یہ ہے کہ خلافت کولا ، اسکے مالکان کے ڈانڈے ایک دفعہ پھر پاک فوج سے مل رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلاں شخص جو چند ماہ پہلے اغواء ہوا اور پھر ملک چھوڑ گیا اسکے کسی فارمولے کو لیکر افواج پاکستان اپنے کسی فرنٹ مین کو استعمال کرکے خلافت کولا لانچ کررہی ہیں۔ معلوم نہیں اس میں کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ ہے۔ لیکن خلافت ، پاک فوج ، حزب التحریر سب ایک فریم میں دیکھ کر یہ پرانا فارمولا بھی ہر دفعہ عجیب عجیب سا دکھائی دیتا ہے۔