حسین حقانی اور راجہ ریاض کی عمران خان کے بیان کی مذمت

hussain-haqi11h1.jpg

قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان پر سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان کارروائی کرے۔


چیئرمین تحریک انصاف کے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے اداروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں، حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ کو چاہئے کہ عمران خان کے بیان پر فوری ایکشن لے۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ملکی سالمیت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑوں کی خواہش ان کی ذہنی اختراع ہے۔

راجا ریاض نے کہا کہ ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کے اداروں کے ہاتھوں میں محفوظ تھا، ہے اور رہے گا، ہمیں ملکی سلامتی کے اداروں پر اعتماد ہے، پاک فوج ہی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے کی عمران خان کی مذموم کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی قومی سلامتی کے درپے ہیں، آزاری اظہار سب کا حق مگر بیرونی سازش کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے بھی عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار کسی کھلاڑی کا بلا یا گیند نہیں کہ کوئی انہیں چُرا یا ہتھیا لے گا۔ عجیب بات ہے کہ جن ہتھیاروں کے حصول کو ملک کی سلامتی کا ضامن قرار دیا گیا تھا ۔

https://twitter.com/x/status/1532246350238306305
انہوں نے مزید کہا کہ اب ایک فرد کے اقتدار کی بحالی کے لئے ان کے چھینے جانے کا خوف پیدا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو ڈر کے گرداب سے نکل جانا چاہئے۔
 

3351399

MPA (400+ posts)
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے حقانی و ریاض
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندے کا پتر

۔۔معاف کیجئیے گا قافیے کو ویگو اٹھا کر لے گئ، کہتے ہیں 144 لگی ہے۔ حد ہے، اب ہر منظم اجتماع صرف پی ٹی آئی کا ہی تو نہیں ہوتا۔۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Haqqani is a traitor.If anyone who has any doubts he needs to read Haqqanis article against Pakistan and it’s armed forces.He is RAW and CIA agent.
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
راجہ ریاض انتہائی بیوقوف انسان اور دوسرا سرٹیفائیڈ غدار وطن جو ایک وقت میں زرداری کا پالتو تھا اور آج بھی اس کا اور اس کے بیوقوف بیٹے کا لابسٹ ہے ان دونوں کی کسی بات پر کوئی محب وطن توجہ نہیں دیگا یہ وہی شیطان بد کردار انسان ہے جو امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے غلاف لابنگ کرتا ہے حیرت ہے فوج نے اس کو معاف کیسے کر دیا اور اس کا مالک زرداری آزاد پھر رہا ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
راجہ ریاض انتہائی بیوقوف انسان اور دوسرا سرٹیفائیڈ غدار وطن جو ایک وقت میں زرداری کا پالتو تھا اور آج بھی اس کا اور اس کے بیوقوف بیٹے کا لابسٹ ہے ان دونوں کی کسی بات پر کوئی محب وطن توجہ نہیں دیگا یہ وہی شیطان بد کردار انسان ہے جو امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے غلاف لابنگ کرتا ہے حیرت ہے فوج نے اس کو معاف کیسے کر دیا اور اس کا مالک زرداری آزاد پھر رہا ہے
فوج نے نہیں قادیانی باجوے نے اپنی اسرائیلی امریکی ساز ش میں اس غدار وطن کو حصہ دار بنایا ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Lolzzz when traitors like Hussain Haqqani is against someone then you can trust that person blind folded. Well done Imran khan.