حضرت علی کرم الله وجهه، مومن اور منافق کی پہچان

swing

Chief Minister (5k+ posts)
جی میری پوسٹ کا مقصد حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے متعلق صحیح احادیث پیش کرنا تھا احادیث بھی وہ جن کا تعلق ہمارے ایمان سے ہے۔ اس تھریڈ میں سواے ایک ایک لائن کی سرخیوں کے میرا ایک لفظ بھی نہیں ہے۔ جو کچھ بھی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحیح احادیث اور ان کا ترجمہ ہے۔ جن کا آنلائن ریفرنس بھی نیچے دیا ہے۔ جو سرخیاں بھی لکھیں ہیں وہ احادیث کی کتب سے اخذ کیں ہیں۔ میں نے تو یہی سمجھ کر یہ پوسٹ کی ہے کہ یہاں سب لوگ محبان مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم ہیں اور میری یہ پوسٹ ان کی خوشی و اطمینان کا باعث ہوگی۔ تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے متعلق رسول اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحیح احادیث (احادیث بھی وہ جن کا تعلق ہمارے ایمان سے ہو) اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اور آئمہ اھلبیت علیھم السلام کے فرامین کیسے ایسے لوگوں میں پھوٹ کا باعث بن سکتے ہین جو محبان مولا علی کرم اللہ وجہہ ہیں؟
محب تو اپنے محبوب کا ذکر سن کر خوش ہوتے ہیں اور ذکر بھی ایسا جسمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحیح احادیث ہوں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اور آئمہ اھلبیت علیھم السلام کے عالی فرمودات ہوں تو پھر کس جھگڑے کی گنجائش رہ جاتی ہے؟
کسی جھگڑے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ان شاء الله
 

Back
Top