حماد اظہر نے قائمقام صدر پنجاب کا عہدہ چھوڑ دیا

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1907449126863671397
گزشتہ روز خان صاحب کو اعظم سواتی نے بتایا کے عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ خان صاحب نے جب اسرار کیا کے کون رکاوٹ ڈال رہا ہے تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔ میں نے عالیہ بی بی سے پوچھا کے آپ کو میری طرف سے کیا رکاوٹ ملی کبھی تو انھوں نے تعجب کا اظہار کیا اور کہا کے انھیں مجھ سے ہمیشہ سپورٹ ملی ہے اور وہ خود پریشان ہیں کے کیوں یہ بات خان صاحب کو کی گئی۔ بہر حال مسئلے کا بڑا آسان حل موجود ہے۔ میرے تمام اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدور کو پچھلے سال جون کے ماہ میں منتقل کر دئیے گئے تھے جن چاروں کا تعین عمران خان نے خود کیا تھا۔ اب میرے اپنے حلقے کی تنظیم بھی میرے مشورے یا مرضی سے نہیں لگ سکی اور مجھے کوئی شکایت نہیں۔ پہلے دو بار استعفی دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا۔ آج میں تیسری دفعہ اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ میرے لئے یہ باعث فخر بات ہے کے مشکل وقت میں مجھ پر اعتماد کیا گیا۔ پنجاب میں قائم مقام صدر کا عہدہ یہ تقاضہ کرتا تھا کے صوبے میں اسٹیبلشمنٹ کے مظالم اور قبضے کے خلاف کھل کر بات کرتا جو کے میں نے کھلے الفاظ میں ہی کی۔ پارٹی کے جنرل الیکشن کے اکثریت معاملات کو سخت ترین حالات میں دیکھا جبکہ میجھے خود غیر قانونی طور پر الیکشن سے باہر رکھا گیا۔ اور آخر میں، عمران خان کی سخت ہدایت کے باوجود کے میں نے گرفتاری نہیں دینی، میں تقریباً ہر احتجاج، ریلی اور جلسے میں تمام خطرات کے باوجود اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔ اس دوران مجھ پر مقتدرہ کی طرف سے بے شمار سختیاں، میرے کاروبار کو نقصان اور میری بچوں کو سال سے زائد کے لئے ملک بدر ہونا پڑا۔ لیکن یہ قربانیاں اور سختیاں ہمارے مقصد سے زیادہ اہم نہیں۔ جتنا ہو سکا کیا اور اب ایک کارکن کی حییثت سے آئیندہ اپنے قائد کے لئے کام کروں گا۔ میرا یہ استعفی اب قابل واپسی نہیں اور نا ہی آئندہ کے لئے میں کسی عہدے کا خواہشمند ہوں۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
حماد اظہر بھی چوڑا ہے لیکن سواتی کی کل کی میڈیا ٹالک صرف اسٹیبلشمنٹ کی مدد کر رہی تھی کہ پارٹی کو کمزور کرو آپس میں لڑو۔ اب اللہ جانے کہ خآن صاحب کو کیا بتایا انہوں نے کیاکہا اور ہمیں کیا بتایا جا رہا ہے
 

Back
Top