حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے ایک دفعہ پھر استعفیٰ دے دیا۔

پچھلی دفعہ عمران خان نے انکا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔

میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے ، پارٹی چیرمیں سے رسائی کے بغیر معاملات کسی کے لئے بھی چلانا ممکن نہیں : حماد اظہر

بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو تاکہ وہ پارٹی چیرمین تک پوری بات پہنچا سکیں، آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں، حماد اظہر۔
https://twitter.com/x/status/1824074448716333550
بدققسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے۔ میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئئی ڈیل کی لہازا میری نقلو حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی۔ ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور عمران خان تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنجائی گئیں۔

مثلاً کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے۔ آج وہ کامیاب ہو گئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کر لی۔ چوہدری اصغر کا قصور یہ کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انھوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔ فلیش احتجاج، ورکر کنونشن ، پریس کلب کے باہر بڑا احتجاج اور 13 اگست کی لاہور میں کامیاب ریلیاں میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ دو دفعہ ان کی اولاد کو جیل میں بھی ڈالا گیا۔ لیکن خان صاحب کو ان کے مخالف ان کی صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہو گئے تھے۔ پارٹی کی قیادت بھی میرے ساتھ متفق ہے کے یہ فیصلہ اور ایسے بہت سے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجے میں لئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے معاملات ہیں جہاں واضح طور پر زیادتی ہوئی ، غلط فیصلے کروائے گئے اور کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں۔

اس صورتحال میں میرے قلم سے یا میری پنجاب کی صدرات کے دوران میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کے میں میرٹ کا پامال کروں اور وہ لوگ جو پرفارم بھی کر رہے ہیں اور قربانیاں بھی رقم کر رہے ہیں ان کو صرف اس لئے
denotify
کر دوں گے ان کی آواز خان صاحب تک پہنچ نہیں سکتی۔ میں نے پہلے بھی استعفی اسی وجہ سے دیا تھا کے پارٹی چیرمیں سے رسائی کے بغیر معاملات کسی کے لئے بھی چلانا ممکن نہیں۔ ایسے صورت میں مفاد پرست اس رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو تا کے وہ پارٹی چیرمین تک پوری بات پہنچا سکیں۔ لہازا میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔ عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔

https://twitter.com/x/status/1824070914918555837


 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک تو کچھ سمجھ نہیں آتا کون غلط ہے کون صحیح ہر کوئی چیزوں کو اپنے اینگل سے دیکھ رہا ہے اور عام پبلک اپنے اینگل سے لگتی ہے پارٹی پر سے روحانیات کی حرام زدگیات ڈرامہ جات کئ نحوست پارٹی کو ڈبو کر ہی چین لے گی کاش یہ والی نحوست ڈرامہ بازار چار دو بیس والی ایپی سوڈ عمران کی زندگی سے دور رہتی تو نحوست بھی دور رہتی
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
IK should not accept his resignation and give him powers and rollback Lahore decision.
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Oh ahmako, yeh rasaee k muamala nahein, Hamad ne haraam k maal kaafi bana lia ha, ab is k paon k neechey rait tap rehi ha, bhagey beger chara nahein.
 

Back
Top