حمزہ شہباز نے جرمن سفیر کو عمران حکومت سے متعلق کیا بتایا؟

hamza-german11.jpg

جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن کی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک جرمن تعلقات میں کلیدی کردار ہے، حمزہ شہباز ایک مظبوط شخصیت کے حامل سیاستدان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔جرمن سفیر برن ہارڈ نے حمزہ شہباز شریف کو کامیاب دورہ جنوبی پنجاب پر بھی مبارک باد پیش کی۔

جرمن سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت معاشی ، سیکورٹی ، خارجہ ، پارلیمانی فورمز کی بے توقیری ، پولرائزیشن اور مشکل صورت حال کو سنبھالنے کا شدید بحران کا سامنا ہے۔ اس بدترین صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک جگہ مل بیٹھنے اور مکالمہ کرنے میں ہی ہے۔

حمزہ شہباز نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد ہونے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا واحد سیاسی ایجنڈا ہے اور اگلے انتخابات میں مینڈیٹ ملنے کا بعد بھی اسی پر کاربند رہیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1456235408350720003
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ صاف شفاف انتخابات اور سب کے لئے برابری کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی مواقع ہی عوام کا جمہوریت پر یقین بحال کر سکتے ہیں اس سے ایک نئی امنگ بھی پیدا ہو گی۔مسلم لیگ (ن) انتخابات کی تیاری کر رہی ہے اور اس ضمن میں اپنے ورکرز کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے،مسلم لیگ (ن) میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہے۔

حمزہ شہباز نے جرمن سفیر کو بتایا کہ تاریخی مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکومت کا اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مخاصمانہ طرز عمل ملک کو درست سمت میں لےجانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
 
Eigle

Senator (1k+ posts)

No one should poke their nose in our internal matters. Our politicians need to discourage this habit from any foreigner.
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
دیکھو اپنے ملک کے حالات کیسے سمجھا رہا ہے. بڑے فخر سے. شرم سے ڈوب مرو. ہلاکے خود ہی اس کے ذمدار ہے
 
Back
Top