حنابٹ کیساتھ پیش آنیوالے شہبازشریف کی مذمت،صارفین کاجوابی وار

shehbah1h1h121.jpg


سابق وزیراعظم شہبازشریف نے حنا پرویز بٹ کیساتھ لندن میں ہونیوالے سلوک کی شدید مذمت کی ہے

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے حنا بٹ کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے نشانہ بنایا ، انہیں بری طرح ڈرایا دھمکایا اور بدسلوکی کی یہ بہت قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل پروپیگنڈے، جعلی خبروں اور غلط معلومات سے عمران خان کے فرقے کے پیروکاروں کی برین واشنگ ہوئی ہے۔ ایسے کردار نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملک کا مذاق اڑانے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1691481688822751232
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

شہبازشریف کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جب پی ٹی آئی خواتین پر ظلم ہورہا تھا، انہیں سڑکوں پر گھسیٹاجارہا تھا تب آپکو یہ یاد نہیں آیا کہ وہ بھی کسی کی بیٹیاں ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان کیساتھ ہونیوالے واقعہ پر بھی کاش آپ کچھ بول دیتے لیکن اس پر آپ چپ رہیں گے کیونکہ وہ آپکی حکومت کا کارنامہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1691505080753594368 https://twitter.com/x/status/1691573533426561304 https://twitter.com/x/status/1691599994044997755 https://twitter.com/x/status/1691564521075192303
سارہ تاثیر نے جواب دیا کہ یہ نہیں کہ 2 غلطیاں درست ہوجائیں لیکن پاکستان میں سیاست میں خواتین کی بے عزتی کو معمول پر لانا آپ کی نظر میں پتھر کی ایک مثال تھی۔ افسوس کہ جو بویا ہے وہی کاٹنا پڑے گا۔
https://twitter.com/x/status/1691519725996777473
مزمل اسلم نے ردعمل دیا کہ اگر ایک جملہ ارسلان اور اس کے والد کے لئے بول دیتے تو قیامت نہیں آجاتی۔
https://twitter.com/x/status/1691704218099290332
صبا نے جواب دیا کہ علامہ اقبال کی بہو' یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ۔ اسکے علاوہ 9 مئ کے بعد جنہوں نے پی ٹی آئ چھوڑی انکی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے کی ٹھان رکھی تھی تم سب نے ورنہ ہمارے فوجی ادارے اتنے گھٹیا نہیں ہیں باجوہ کو چھوڑ کے۔
https://twitter.com/x/status/1691564751069773912
عروج نے کہا کہ حنا بٹ نظر آگئی ہے ارسلان نسیم اور اس کا خاندان تو آپ کے شہر میں ہی ہے وہ نظر نہیں آیا؟
https://twitter.com/x/status/1691482015973900289
ایک سوشل میڈیا صارف نے جواب دیا کہ پنجاب پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی زمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے جناب - آپ تو لندن بھاگنے والے ہیں اور ان بیچارے پولیس والوں کو پیچھے چھوڑ کر جن سے آپ نے ظلم کروائے - اللہ کے ہاں پکڑ ہوگی آپ کی - سیدھا دوزخ میں جاینگے آپ فرعون ہیں اس وقت کے
https://twitter.com/x/status/1691518340403957760
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
goat GIF
چور، چور کے نعرے لگنے پر سخت افسوس ہوا۔ مہذب لوگوں کا یہ شیوہ نہیں۔ مہذب قومیں تو ایسے چوروں کو جیل میں ڈال کر ساری عمر چکی پسواتی ہیں تاکہ دوبارہ کوئی حرامخور عوامی خزانہ لوٹنے کی جرات نہ کرسکے۔.