
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حناپرویز بٹ نے جی آرای کاٹیسٹ پاس کرکے دوبارہ تعلیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ان کے اس بیان پر دلچسپ جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے سامنے ٹیبل پر لیپ ٹاپ پڑا دکھائی دے رہا ہے، انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ میں نے جی آر ای کا ٹیسٹ پاس کرلیا ہے ، جس کے بعددوبارہ سے میری سٹوڈنٹ لائف کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ایجوکیشن کی فیلڈ میں ایم فل کرنے جارہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1637700018193694720
رہنما ن لیگ کی اس ٹویٹ پر جہاں ٹویٹر صارفین نے ردعمل دیا وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے بھی جواب دیتے ہوئے ان کی غلطی کی نشاندہی بھی کردی۔
ڈاکٹر شہبا زگل نے کہا کہ جی آر ای کا ٹیسٹ گھر بیٹھ کر نہیں دیا جاسکتا، اس کیلئے خاص سینٹر لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ہیں، ان سینٹرز میں اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ لے جاکر سینٹرز کے کمپیوٹرز پر ہی ٹیسٹ دیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637734506072293378
شہباز گل نے کہا کہ اپنے لیپ ٹاپ پر تو صرف ماڈلنگ ہوسکتی ہے، کملی خاتون جھوٹ بولنے سے پہلے کسی سے پوچھ ہی لیا کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shahbazgillhinbutttest.jpg