Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا عدلیہ پوری طرح اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی اور وہ ریلیف دے رہی تھی جسکی وجہ سے عدلیہ کو 26 ویں ترمیم لا کر پوری طرح ٹیک اوور کرنا پڑا۔ حسنات ملک
اسی لیے 6 ججز نے مداخلت کا خط بھی لکھا۔ عدلیہ پر ایگزیکٹو کے کنٹرول کیلئے کچھ ججز نے پوری طرح سہولت کاری کی۔ سہولت کاری ابھی بھی جاری ہے، 6، 7 جج ہیں نام لینا مناسب نہیں۔ چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے اور سہولتکاری کررہے ہیں۔
اب 14 تاریخ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سینیارٹی والا کیسے سپریم کورٹ میں سنا جائے گا جس میں دوسرے شہروں سے ججز لا کر اسلام آباد ہائیکورٹ پر ایگزیکٹو نے قبضہ کیا تاکہ خان صاحب کو کوئی ریلیف نہ مل سکے۔
https://twitter.com/x/status/1911268105101410581
پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے انتخابات ہوئے کسی کو پتہ ہی نہی چلا ہوگئے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے انتخابات کالعدم قرار دیکر پورا نظام بدل دیا۔
نشان نہ ملا اسکی وجہ سے ووٹر نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ٹھپے لگائے 9 فروری کو فارم 47 اسکی وجہ سے آگیا، مخصوص نشستوں نہیں ملی پھر الیکشن ٹریبونل کا قانون بدل کر ریٹائرڈ جج لگا دئیے آج تک فیصلے نہ ہوئے، پھر 26 ویں ترمیم آگئی۔۔ عدالتیں فتح ہوگئیں۔ ججز ٹرانسفر ہونے لگ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1911426922917044722
"جسٹس باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی چیف جسٹس یحیی آفریدی ، منیب اختر ، جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی ۔جبکہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر نے ن لیگ کے ساتھ ملکر جسٹس باقر نجفی کی تعیناتی کو یقینی بنایا"۔ اطہر کاظمی
https://twitter.com/x/status/1911300514177782255