
انہوں نے اینکر پرسن کامران خان کی ملکی معاشی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی کے تناظر میں کیے گئے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ حکومت نہ تو معیشت چلا پا رہی ہے اور نہ ہی ان سے اپنی سیاست چل رہی ہے۔
کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں حکومت معاشی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے آج پوری قوت سے ایکسچینج کمپنیز کی گردن پر پیر رکھ دیا کسی صورت میں ڈالر کی "سرکاری اوپن مارکیٹ قیمت" حقیقی نہیں ہونی چاہیے 253 کی قیمت کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1618133856665862144
جس پر تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے فواد چودھری کی گرفتاری اور ملکی معاشی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے نہ معشیت چل رہی ہے نا سیاست۔
https://twitter.com/x/status/1618142847198433280
انہوں نے حکومتی شخصیات سے سوال کیا کہ اے حکومت والوں اسٹیٹ بینک والوں کیا اس انداز سے دنیا میں کہیں کرنسی کی گراوٹ قابو آتی ہے؟
یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ سےخریداری کےلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ سے خریداری کےلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈز کےلیے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dari1h1h1.jpg