
ن لیگی وزیر جاوید لطیف نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے جہاں انکی نوازشریف سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ باجوہ کے اثاثے ظاہر کرنے والے صحافی کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ صحافی حقیقت سامنے لے کرآیا ۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگ اتنے پاور فل نہیں ہونے چاہئیے ، کسی کو قانون سے ماوار کردار نہیں ہونا چاہئیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ نواز شریف کسی کو بھی رہنمائی کے لیے طلب کر سکتے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان میں ہونگے۔نواز شریف کو یہی فکر ہے میرا 2017 کا پاکستان کیسے اس حالت میں پہنچا۔
https://twitter.com/x/status/1616052065314406401
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اوربیروز گاری بڑھ گئی،پاکستان میں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، معیشت تباہ ہوگئی، ان مجرموں کو کیوں سزا نہیں ملی؟
جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت ملے سات آٹھ ماہ نہیں بلکہ ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، 23 نومبر کے بعد آزادانہ حکومت وجود میں آئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اداروں سہولت کاری نومبر 2022 کے بعد کم ہوئی۔
جاوید لطیف نے کہا کہ میری حکومت میں بھی میرے خلاف پرچے درج ہوئے۔ہماری حکومت میں ماضی میں بھی ہمارے خلاف کاروائی ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javehdi1i11211.jpg