
عوام ویسے ہی مہنگائی سے پریشان، ایسے میں وفاقی حکومت نے کردیا انوکھا اقدام، سستی چینی چھوڑ کر مہنگی چینی خرید لی،آخر ماجرا کیا ہے، جی ہاں وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر 38 روپے مہنگی چینی خریدنے کا منفرد کام کرڈالا ہے،ذرائع نے حکومت کے اس انوکھے اقدام کی تصدیق کردی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی خریدنے کا ریکارڈ بنایا ہے، اور چینی کیلئے637.10 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی کو منظور کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے بتایا کہ درآمدی چینی پورٹ پر108روپے 85 پیسے فی کلو کے حساب سے ہوگی، جبکہ اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123 روپےکلو میں پڑے گی،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا سودا کیا جسے الخلیج گروپ سے خریدا گیا ہے، اس طرح حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر تقریباً38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا انتخاب کیا ہے،مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو اور درآمدی چینی 123 روپے فی کلو ہوگی،درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 20 سے 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔
ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے بے سود ثابت ہوئے ہیں، فی کلو چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے ہے اور شہری 115 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں،جبکہ حکومت اب بھی کہتی سنائی دے رہی ہے کہ چینی سستی ہوگی،کراچی کے شہری 50 روپے 50 پیسے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، حیدر آباد اور کوئٹہ کے شہری 20 روپے 50 پیسے مہنگی چینی خرید کر گزارا کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/1d9GwWw/chini.jpg