
یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی تاریخ کی مہنگی ترین چینی پاکستان پہنچ گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی مہنگی ترین چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق درآمد کی گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی ٹریڈنگ کارپوریشن کو پاکستان پہنچنے پر 109 روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے، اس سے قبل درآمد کی گئی ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89 روپے 26 پیسے تھی۔
تمام اخراجات ڈالنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کو حکومت کی جناب سے درآمد کی گئی یہ چینی 123 روپے فی کلو میں پڑے گی۔
یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ حکومت نے مقامی ملوں میں تیار ہونے والی چینی کی ایکس مل قیمت 84 روپے 75 پیسے مقرر کررکھی ہے اور خود حکومت کی ہی درآمد کی گئی چینی اپنی مقرر کردہ قیمت سے 25روپے15 پیسے مہنگی خریدی گئی ہے۔
اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز کو حکومت کی درآمد کردہ چینی33 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی ملے گی، حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فروخت کیلئے85 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا ہے، مہنگی چینی خرید کر عوام کو سستے داموں فراہم کرنے کیلئے حکومت فی کلو چینی پر تقریبا 38 روپے کی سبسڈی دے گی اور اس فرق کو پورا کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/JcfvX4q/7.jpg