حکومت کاآئی ایم ایف سے غلط بیانی کرنے سےانکار کرنے والے افسر کو ہٹانے پرغور

4imfghaltbianahassan.jpg

دنیا نیوز کے نمائندہ حسن رضا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط بیانی سے انکار کرنے والے سینئر ترین بیوروکریٹ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اس کیلئے چار ناموں پر مشاورت بھی جاری ہے۔

دنیا وی لاگ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حسن رضا نے انکشاف کیا کہ وفاقی میں آئی ایم ایف کے معاملات کو لے کر صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، ایک سینئر بیوروکریٹ جو آئی ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران اہم عہدے پر فائز ہیں، وفاقی حکومت اس بیوروکریٹ سے ناراض ہوچکی ہے اور انہیں تبدیل کرکے ان کی جگہ نئے افسر کو تعینات کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1650845571371110403
حسن رضا کا کہنا تھا کہ اس سینئر افسر کا موقف ہے کہ جو بھی آئی ایم ایف کے مطالبات اور شرائط ہیں ان پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور آئی ایم ایف سے غلط بیانی یا جھوٹ نا بولا جائے، ہم جعلی رپورٹس بنا کر آئی ایم ایف کو نہیں دے سکتے ، اس معاملے پر 2 ہفتے قبل ایک میٹنگ میں بحث ہوئی جس کے بعد اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد ایک نئے افسر کی تلاش شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ چار میں سے ایک افسر نے موجودہ صورتحال میں اسحاق ڈار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے معذرت کرلی اور جبکہ دیگر افسران بھی اس پوزیشن پر کام کرنے کیلئے فی الحال رضا مند نہیں ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جھوٹ بولنا تو شریفوں کی فطرت ہے محب وطن افسران ان کے گناہوں کی پوٹلی کیوں اٹھائیں؟
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Yani itni bari phen yukki kerne ke baad bhi hatanay per sirf ghour ho raha hai. Harami ho gaya kissi patwari ka rishtedaar
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
This is always expected in Banana Republic of Corrupt PDM beggars and their shameless handlers. They are promoters of corruption and hence destruction of nation.
 

Back
Top