
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پناہ گاہوں کو کثیر تعداد میں بند کردیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور حکومت میں شروع کیے گئے احساس پروگرام، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کے حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی۔
اس رپورٹ میں سڑک کنارے دن رات گزارنے والے افراد کو کثیر تعدادمیں باوقار طریقے سے لنگر خانوں میں کھانا کھاتےدیکھا جاسکتا ہے، ایک موقع پر جب عمران خان نے خود لنگر خانوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے ساتھ شامل ہوکر کھانا کھایا وہ مناظر بھی اس رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1652615884685336577
ساتھ ہی اس ویڈیومیں صاف ستھری پناہ گاہوں کے اندرونی مناظر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایک پناہ گاہ کے دورے کے دوران غریب مزدوروں کو باوقار طریقے سے کھانااور شدید سرد موسم میں فٹ پاتھ کے بجائے گرم اور آرام دہ بستر کی فراہمی دیکھ کر عجز و اطمینان کے بے مثال تجربے سے گزرا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی کثیر تعداد کو بند کردیا ہے اور ہیلتھ کارڈ سکیم کو بھی ہدف بنایا ہے۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد ہم ان پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے ، انشااللہ۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور حکومت میں غریب، بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے لنگر خانوں، پناہ گاہوں اور ہیلتھ کارڈ کی سہولیات متعارف کروائیں تھیں، ان منصوبوں کے تحت بے گھر افراد کو سونے کیلئے آرام دہ جگہ ، باوقار طریقے سے کھانا اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ہر قسم کا مفت علاج میسر تھا، تاہم موجود حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد غریب عوام کی فلاح کے منصوبوں کو بند کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11panangaaahkahan.jpg