
وفاقی حکومت نے محکمہ پولیس میں ایس ایچ او رینک پر تقرری کیلئے کم از کم تعلیم بی اے مقرر کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) کے کم از کم بی اے پاس ہونے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔
وزیر قانون فروغ نسیم کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت فوجداری مقدما ت کیلئے اصلاحات کررہی ہے، ان اصلاحات کے نافذ ہونے کے بعد فوجداری مقدمات 9 ماہ میں نمٹائے جاسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قانون ملکیت میں ترمیم کیلئے بل پیش کیا تو وکیل ہمارے خلاف ہوگئے کیونکہ اس قانون کے پاس ہونے کے بعد وکیلوں کے کیسز کم ہوجائیں گے، تاہم جتنی بھی مخالفت ہوجائے حکومت پرواہ نہیں کرے گی، حق و سچ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ ہمارے پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے لہذا ایسی قانون سازی کریں گے کہ ایک تھانے کا ایس ایچ او کم از کم بی اے پاس تو ہو، فرانزک کی اہمیت کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12sho.jpg