
وفاقی حکومت نے کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے ذریعے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے تک کمی لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاء خوردونوش پر براہ راست سبسڈی دے رہی ہے ، گھی اور تیل کی قیمتوں کا بوجھ حکومت خود اٹھائے گی، تیل و گھی کے علاوہ حکومت چینی پر بھی سبسڈی دے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سبسڈی کے بعد عوام کو چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہوگی،درآمدی چینی کا اضافی بوجھ بھی حکومت خود برداشت کرے گی، سبسڈی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کیلئے پرائس کنٹرول کیلئے نچلی سطح پر نظام لارہے ہیں، مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے ملک کے 40 سے 42 فیصد عوام کو فوڈ سبسڈی دے رہی ہے، گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیس سے چالیس فیصد کم ہیں، اس معاملے میں اپوزیشن کی تنقید کا کوئی جواز نہیں ہے، ہم نے پیٹرول کی قیمت میں صرف 13 سے 14 فیصد اضافہ کیا ہے، ہم نے اس سیکٹر میں بھی عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/vw7qT76/8.jpg