حکومت کا پنجاب میں گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا اعلان

corona.jpg


ملک بھر میں کورونا کے حملے کم ہونے لگے، جس کی وجہ عوام کی جانب سے احتیاط اور ویکسین لگوانے کا عمل جاری رکھنا ہے، اور اب حکومت نے کورونا کے خاتمے کیلئے گھرگھر ویکسی نیشن مہم کا اعلان کردیا ہے، مہم کا آغاز پچیس اکتوبر سے ہوگا، اور یہ مہم بارہ نومبر تک جاری رہے گی،

مہم کے حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق مہم کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی،اور اس مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ہدف پورا کرنا ہے۔


ملک میں کورونا کیسز میں کمی جاری ہے،گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد ریکارڈ کی گئی ، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں انتالیس ہزار دو سو ٹیسٹ کیے گیے جس میں پانچ سو سڑسٹھہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مزید سولا افراد زندگی کی بازی ہار گیے ،


مجموعی اموات اٹھائیس ہزار تین سو چوالیس تک پہنچ گئی، چوبیس ہزار تین سو چھیاسی فعال کیسز ہیں،ملک کورونا متاثرین کی مرتب فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔
 
Last edited by a moderator: