
وفاقی حکومت نے عیسائی کمیونٹی کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 20 دسمبر کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔
ایڈوانس ادائیگیوں کیلئے وزارت خزانہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز،ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل اور وزارت خارجہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام متعلقہ ملازمین کو قبل از وقت 20 دسمبر کو تنخواہیں، الاؤنسزاور پنشز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار" کرسمس" پورے جوش و خروش سے مناتی ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرسمس کی خوشی میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا جاتا ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/masihi122.jpg