
تحریک انصاف کے پارٹی کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غورآئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں مجموعی مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس موقع پر اجلاس میں کم آمدنی والے طبقے کو پیٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دینے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1450824172721086472
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کہا کہ ہمیں مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اسی لیے تو ہم نے صحت کارڈ، کسان کارڈاور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھارہے ہیں، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات کی کہ ملک میں کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا پروگرام جلد شروع کیا جائے۔
اجلاس میں شرکاء کی جانب سے کم آمدنی والے طبقے کیلئے پیٹرول پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز سامنے آئی جس پر غور بھی کیا جارہا ہے۔
اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرول پر کم آمدنی والے طبقے کو سبسڈی دینے کیلئے پروگرام تشکیل دینے کی ہدایات کی ہے جس کے تحت رکشہ، عوامی سواریوں کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10petsub.jpg