خاتون لیڈی کانسٹیبل ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر نوکری سے برخاست

tikto1h1h1.jpg


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جہاں لوگوں کے لیے تفریح کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے دوران معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے پر ایک خاتون پولیس اہلکار کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ہیں۔ خاتون پولیس اہلکار کو انکوائری کے بعد تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے شعبہ کائونٹر ٹیررازم میں تعینات ایک لیڈی کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران سرکاری گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنائی تھی۔ مقدس نامی لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو منظرعام پر آئی تو اسے معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر کے انکوائری کی ذمہ داری انسپکٹر ریسکیو ون فائیو کو دی گئی تھی۔ انکوائری مکمل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر ایس پی ڈولفن اینڈ ریسکیو میاں علی رضا نے اسے ملازمت سے برخاست کر دیا۔

انکوائری آفیسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ خاتون لیڈی کانسٹیبل کی اپنی سرکاری ملازمت میں دلچسپی ختم ہو چکی ہے، ٹک ٹاک ویڈیو بنانا سنگین بدتمیزی اور وردی کی توہین ہے جبکہ لیڈی کانسٹیبل تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی ہے اور محکمے کی بدنامی کا باعث بنی۔

واضح رہے کہ خاتون لیڈی کانسٹیبل کو ویڈیو سامنے آنے پر معطل کر کے پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا بعدازاں تسلی بخش وضاحت نہ آنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
What about Madam Thief Minister who make TikTok video on work mostly

وہ جنرل رانی ہے اور جنگل کے بادشاہ اور رانی کو 7 خون معاف ہے۔۔

ان بے غیرتوں کا بس غریبوں پہ چلتا ہے ۔ طاقتور کے سامنے تو یہ قوم اور اسکی آباؤاجداد پچھلے 1000 سال سے سجدہ ریز ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس صوبے کی بےغیرت گھوڑیِ اعلی اگر رائج الوقت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ انہیں خواتین کی سرکاری وردی پہن کر سرکاری خزانے پر ہر زاویے سے اپنی ٹک ٹاک بنوا کر ساری دنیا میں تشہیر کر سکتی ہے تو غریب گھرانے کی اس خاتون نے ایک تصویر بنوا کر ایسا کونسا جرم کر دیا کہ اسکو نوکری سے برخاست کر دیا جائے؟؟؟

پولیس کی تمام خواتین کو بھی اب معلوم ہو جانا چاہیے کہ وہ اسی گری ہوئی گھٹیا عورت کے حکم پر تحریک انصاف کی بیگناہ سیاسی اور گھریلو خواتین کے ساتھ جو ظلم کرتی ہیں اللہ کی ذات انہیں دیکھ رہی ہوتی ہے اور کسی بھی وقت ان پر بھی برا وقت آ سکتا ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
This lady constable should go to the court with all the Tik Tok videos of this fascist women while at work and seek justice.
 

Back
Top