خالدخورشید کو 34 سال قید کی سزا پر سخت ردعمل

khadlah1122.jpg


سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے جرم میں عدالت نے 34 برس قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ جی بی پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے۔عدالت نے ڈی جی نادرا کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے۔


https://twitter.com/x/status/1874081572091289858
اکبر نے تبصرہ کیا کہ اداروں کے خلاف بیان دینے پر 34 سال قید کی سزا کیسے کیسے عظیم جج بیٹھے ہوئے ہیں جو صرف بیان بازی پر 30/30 سال کی سزائیں سنا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1874029660193075652
علی رضامنگی نے ردعمل دیا کہ "جب ڈکٹیٹر نے آئین پر پیشاب کیا تب محسن نقوی جیسی شخصیات پیدا ہوئیں"خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا یہ جملہ بولنے پر ملی ہے
https://twitter.com/x/status/1874012391996088586
ثمینہ پاشا نے تبصرہ کیا کہ پہلے سنتے تھے انصاف ہو، اور ہوتا ہوا نظر بھی آۓ۔ اب یہ جملہ یوں ہو چکا ہے، کہ بے انصافی ہو اور ہوتی ہوئی نظر بھی آۓ۔ پتہ چلنا چاہئے ان ججز کی حیثیت کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1874054417563140125
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کوئی حال ہے اس ملک کے نظام انصاف کا؟ خالد خورشید کو 34 سال کی سزا سنا دی ہے۔ یہ سزا چیلنج ہو کر قائم تو نہیں رہ سکے گی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس بندے کا ایسا قصور کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1874052441102311516
حیدرسعید نے ردعمل دیا کہ اس ملک میں اس تقریر پر 34 سال قید کی سزا۔۔۔۔لیکن اتنے لوگوں کو شہید کرنے والوں کے لئے کوئی سزا نہیں ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1874016755208913121
وقار ملک نے تبصرہ کیا کہ سال کا آغاز 13 جنوری کے آئین شکن جمہوریت کش اور ملک دشمنی پہ مبنی فیصلے سے ہوا اور انجام ایک ملٹرعی ڈکٹیٹر کے مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے کو 34 سال قید کی سزا سنا کے ہوا 2024 واقعی پاکستان کی تاریخ کے بدترین سالوں میں سے ایک تھا!
https://twitter.com/x/status/1874058998015811590
صبیح کاطمی نے طنز کیا کہ خالد خورشید کو 34 سال کی سزا سنانے کی وجہ یہ ہے کہ محسن نقوی کو آہین پر کیا گیا پیشاب کا مطلب اب سمجھ آیا۔
https://twitter.com/x/status/1874061031309513181
جمیل فاروقی نے ردعمل دیا کہ کیا کبھی آپ نے 34 سال قید کی سزا سنی تھی ؟ پیشاب کو پیشاب بولنے کی اتنی لمبی سزا ؟ خالد خورشید پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
https://twitter.com/x/status/1874001687352140291
احتشام کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ بلاک، 34 سال سزا۔۔ صرف دھمکانے پر؟ یہ کہاں کا انصاف ہے؟
https://twitter.com/x/status/1874058521152807064
ماہم ملک نے تبصرہ کیا کہ خالد خورشید کو 34 سال کی سزا سنائی گئی ہے، ان کا جرم صرف عمران خان کے ساتھ وفا نبھانا ہی ہے- اسی لئے تو قوم کے اندر اس نظام کے خلاف نفرت شدید تر ہوتی جا رہی ہے-
https://twitter.com/x/status/1874063742767685911 https://twitter.com/x/status/1874075455051227529
 
Last edited by a moderator:

Back
Top