خانپور:25 سالہ نوجوان اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

dead-1122h113.jpg


نجی خبر رساں ادارے اے آر وائے کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں 25 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 25سالہ نوجوان کو چولستان کی سیر کرانے کے بہانے اغوا کیا گیا جس کے بعد اسے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کر کے لاش کو چھپا دیا گیا۔

میڈیکولیگل میں مقتول سے بدفعلی اور مرنے سے قبل تشدد کے بھی شواہد ملے ہیں۔

پولیس نے سلیم نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے لاش کی نشاندہی کی، پولیس نے لاش برآمد کر کے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم گرفتار ہو گیا ہے جس کے بعد باقیوں کی تلاش کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح مقتول کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا البتہ اس کے لواحقین کو آگاہ کر دیا ہے، تاہم ان کے پہچنے پر مزید کارروائی کر کے لاش ان کے حوالے کر دی جائے گی۔
 

Back
Top