
سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں علی امین گنڈاپور کے پی ٹی آئی کے احتجاج میں ادا کیے گئے کردار کو طنز و مزاح سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عون علی کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سوشل میڈیا پر ایک اینی میٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے عمران خان کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کو عمران خان کے سامنے احتجاج کے دوران اپنی بڑائیاں کرتے اور عوام سے متعلق یقین دہانیاں کرواتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، ویڈیو میں علی امین 2 بار عمران خان کے عوام سے متعلق سوال پر کہتے ہیں "چھوڑی عوام کو وہ تو مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1844973015227941123
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں کی جانب سے اس کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور علی شیر کھوسہ کے اس مزاح کو انجوائے کیا جارہا ہے، صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1845020388700672019
ایک صارف نے علی امین گنڈاپور کی گفتگو میں ایک جملے کا اضافہ کرتےہوئے کہا کہ علی امین کاکہنا ہے کہ"خان صاحب پوری عوام آپ کے ساتھ بلکہ ساتھ والے سیل میں ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1845011892349071750
ایک دوسرے صارف نے کہا کہ جی عوام بالکل آپ کے ساتھ ہے، ساتھ والے سیل میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1845042043254440370
ایک پی ٹی آئی صارف نے بھی اس ویڈیو پر بجائے برا ماننے یا سخت ردعمل دینے کے اسے انجوائے کیا اور اس پر ہنسی کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1844992705039872393
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7gandaurawamakakiabnaa.png