خاور مانیکا کا دانش سے موازنہ کرنے پر خلیل الرحمان قمر نالاں

6khaliskurrehanqamamsnr.png

مشہور مصنف اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ خاور مانیکا کا موازنہ "دانش" سے نا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے چند روز قبل دیئے گئے ایک انٹرویو نے سوشل میڈیا پر ایک نا رکنے والی بحث چھیڑ رکھی ہے جس میں لوگ نت نئے تبصرے کررہے ہیں۔

اس دوران کچھ لوگوں نے خاور مانیکا کا موازنہ پاکستان کے مشہور ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کے مرکزی کردار دانش سے بھی کیا اور خاور مانیکا کو دانش قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر اس بحث پر مذکورہ ڈرامہ کے مصنف خلیل الرحمان قمر چپ نا رہ سکے اور انہوں نے لوگوں سے اس موازنے کو روکنے کی درخواست کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ براہ کرم دانش کا موازنہ خاور مانیکا سے نا کیا جائے، اس سے دانش کی روح کو تکلیف ہوتی ہوگی، دانش نے اپنی بیوی کو چھوڑ دینے کے بعد بھی اس کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1728782626553516389
خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے میں دانش نامی ایک شخص کی بیوی امیر شخص کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے شوہر سے طلاق لے لیتی ہے اور دانش اپنی بیوی کی خوشیوں کو دیکھتے ہوئے اسے بخوشی طلاق دے دیتا ہے۔