خبروں کی زینت بننے والے ایچی سن کالج کی ماہانہ فیس کتنی ہے؟

chiefaah11.jpg

ایچی سن کالج کا شمار پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے معروف ترین اور بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جسے انگریز دور میں ایلیٹ کلاس کے بچوں کو حکمرانی کیلئے تیار کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار، ایازصادق سمیت کئی اہم شخصیات اس کالج سے تعلیم یافتہ ہیں۔

پرنسپل مائیکل تھامسن کے گورنر سے اختلافات کی خبروں کے بعد کالج کافی چرچہ میں ہے جو ایک وفاقی وزیر احدچیمہ کے بچوں کی فیس معافی سے شروع ہوا۔

ایچی سن کالج کی فیس بھی کسی پرائیویٹ ادارے سے کم نہیں ہے ۔یہ ادارہ ایلیٹ طبقے کا تعلیمی ادارہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں سے اشرافیہ کی اولادیں ہی تعلیم حاصل کرنیکی استعداد رکھتی ہیں۔

کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق ٹیوشن فیس اور بورڈنگ چارجز ماہانہ کے حساب سے موجود ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق کلاس کے 1، کے 2، کے 3، کے 4، کے 5 کی ٹیوشن فیس 55 ہزار 900 روپے ہے، جبکہ اسی کلاس کے بورڈنگ چارجز 59 ہزار 300 روپے ہیں۔

دوسری جانب کے 6، ای 2 اور ایم 1 کلاسز کی ٹیوشن فیسن 61 ہزار 300 روپے ہیں، جبکہ بورڈنگ چارجز 63 ہزار 600 روپے ہیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت، ایم 2، سی 1، اور سی 2 کی ٹیوشن فیس 67 ہزار 700 اور ان کے بورڈنگ چارجز 68 ہزار 400 روپے ہیں۔
aitch1h1h.jpg

ایف ایس سی 1، ایف ایس سی 2، ایچ 1 اور ایچ 2 کی ٹیوشن فیس 77 ہزار 500 اور اس کے بورڈنگ چارجز 70 ہزار 700 روپے ہیں۔

درج زیل ٹیوشن فیس اور بورڈنگ چارجز ماہانہ فیس کے طور پر ہیں، یعنی داخلے کی صورت میں ماہانہ طالب علم کے والد کو کلاس کے حساب سے ماہانہ فیس دینا ہوگی۔

اسی ویب سائٹ پر مختلف کھیلوں، سفری سہولت سمیت مارکس مینشپ کی بھی فیس موجود ہے جو کہ آپشنل ہے، ٹرانسپورٹیشن کی فیس 15 ہزار روپے درج ہیں، جبکہ رائڈنگ فیس 12 ہزار روپے مختص کی گئی ہیں۔

اسی طرح ایرینا پولو کی فیس 12 ہزار روپے اور مارکسمین شپ کی فیس 6 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔
 
Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Yeh college Kaalay angrezon kay bachhon kay liye hai.

Pakistan mein kaaly angrexon ko hi jeenay ka haqq hai sirf. Baqi log to keeray makoray hain.
Its OK..
 
Azpir

MPA (400+ posts)
chiefaah11.jpg

ایچی سن کالج کا شمار پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے معروف ترین اور بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جسے انگریز دور میں ایلیٹ کلاس کے بچوں کو حکمرانی کیلئے تیار کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار، ایازصادق سمیت کئی اہم شخصیات اس کالج سے تعلیم یافتہ ہیں۔

پرنسپل مائیکل تھامسن کے گورنر سے اختلافات کی خبروں کے بعد کالج کافی چرچہ میں ہے جو ایک وفاقی وزیر احدچیمہ کے بچوں کی فیس معافی سے شروع ہوا۔

ایچی سن کالج کی فیس بھی کسی پرائیویٹ ادارے سے کم نہیں ہے ۔یہ ادارہ ایلیٹ طبقے کا تعلیمی ادارہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں سے اشرافیہ کی اولادیں ہی تعلیم حاصل کرنیکی استعداد رکھتی ہیں۔

کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق ٹیوشن فیس اور بورڈنگ چارجز ماہانہ کے حساب سے موجود ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق کلاس کے 1، کے 2، کے 3، کے 4، کے 5 کی ٹیوشن فیس 55 ہزار 900 روپے ہے، جبکہ اسی کلاس کے بورڈنگ چارجز 59 ہزار 300 روپے ہیں۔

دوسری جانب کے 6، ای 2 اور ایم 1 کلاسز کی ٹیوشن فیسن 61 ہزار 300 روپے ہیں، جبکہ بورڈنگ چارجز 63 ہزار 600 روپے ہیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت، ایم 2، سی 1، اور سی 2 کی ٹیوشن فیس 67 ہزار 700 اور ان کے بورڈنگ چارجز 68 ہزار 400 روپے ہیں۔
aitch1h1h.jpg

ایف ایس سی 1، ایف ایس سی 2، ایچ 1 اور ایچ 2 کی ٹیوشن فیس 77 ہزار 500 اور اس کے بورڈنگ چارجز 70 ہزار 700 روپے ہیں۔

درج زیل ٹیوشن فیس اور بورڈنگ چارجز ماہانہ فیس کے طور پر ہیں، یعنی داخلے کی صورت میں ماہانہ طالب علم کے والد کو کلاس کے حساب سے ماہانہ فیس دینا ہوگی۔

اسی ویب سائٹ پر مختلف کھیلوں، سفری سہولت سمیت مارکس مینشپ کی بھی فیس موجود ہے جو کہ آپشنل ہے، ٹرانسپورٹیشن کی فیس 15 ہزار روپے درج ہیں، جبکہ رائڈنگ فیس 12 ہزار روپے مختص کی گئی ہیں۔

اسی طرح ایرینا پولو کی فیس 12 ہزار روپے اور مارکسمین شپ کی فیس 6 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔
Very low. In the west the fee for this type of schools ranges from 1 crore to 3 crore per year in PKR.