خطرہ ہے زرداروں کو-گرتی ہوئی دیواروں کو

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
خطرہ ہے زرداروں کو
گرتی ہوئی دیواروں کو
صدیوں کے بیماروں کو
خطرے میں اسلام نہیں
ساری زمیں کو گھیرے ہوۓ ہیں آخر چند گھرانے کیوں
نام نبی کا لینے والے الفت سے بیگانے کیوں

خطرہ ہے خوں خواروں کو
رنگ برنگی کاروں کو
امریکہ کے پیاروں کو
خطرے میں اسلام نہیں
آج ہمارے نعروں سے لرزہ ہے بپا ایوانوں میں

بک نہ سکیں گے حسرت و ارمان اونچی سجی دکانوں میں
خطرہ ہے بات ماروں کو
مغرب کے بازاروں کو
چوروں کو مکاروں کو
خطرے میں اسلام نہیں
امن کا پرچم لے کر اٹھو
ہر انسان سے پیار کرو
اپنا تو منشور ہے جالب ،
سارے جہاں سے پیار کرو

خطرہ ہے درباروں کو
شاہوں کے غم خواروں کو
نوابوں ، غداروں کو
خطرے میں اسلام نہیں


https://twitter.com/x/status/1080096790895038464
https://twitter.com/x/status/1080098626712621058
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
وڈیو سننے کے لائق ہے ۔ تو براہ مہربانی چند منٹ خرچ کر دیجئے اس پر