
پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال کی طرف سے اہلیہ سے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے اور اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فردوس جمال کے صاحبزادے حمزہ جمال نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پوسٹ میں اپنے والد کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے 40 سال بعد والد کے رویوں سے تنگ آ کر طلاق لے لی ہے ۔
حمزہ جمال کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ گھریلو معاملات سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتے لیکن والد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد یہ باتیں کرنے پر مجبور ہوئے۔ والد کے نامناسب رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ یہی شکوہ کرتے آئے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی اور 40 سالوں بعد میری والدہ نے تنگ آکر والد سے خلع لے لی ہے۔
فردوس جمال نے لاہور کے ایک صحافی وٹک ٹاکر سے بات چیت کرتے ہوئے بیوی سے علیحدگی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "اللہ نہ کرے ایسا ہو" اس عمر میں کیا کروں گا؟ میرے بچے جوان ہیں، شادی شدہ ہیں اور میں دادا ہوں، میرا اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچے اور اہل خانہ میری ذات اور وجود کا حصہ ہیں تاہم گھریلو اختلافات کے حوالے سے کوئی بات نہ کی اور نہ ہی یہ وضاحت دی کہ ان کے بیٹے نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایسا کیوں کہا کہ ان کے والدین کی طلاق ہو چکی ہے؟
واضح رہے کہ فردوس جمال کے بیٹے کی طرف سے ویڈیو ایسے وقت میں جاری کی گئی تھی جب گزشتہ ہفتے فردوس جمال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اہل خانہ اور بیٹوں سے اپنی مرضی سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے اور انہیں لاہور سے پشاور منتقل کر دیا ہے تاہم بیوی کو طلاق دینے یا ان کی طرف سے خلع لینے کی بات نہیں کی تھی۔
فردوس جمال نے قبل ازیں اپنے کچھ انٹرویوز میں یہ شکوہ بھی کیا تھا کہ ان کی صحیح جگہ پر شادی نہیں ہو، جس طرح کی سوچ یا ذہنیت وہ رکھتے ہیں انہیں اس طرح کا جیون ساتھی نہیں ملا۔ علاوہ ازیں حمزہ جمال نے کہا تھا کہ ہمیں چچائوں کی طرف سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور سڑک پر لانے کی کوششیں کی گئیں لیکن ہم کھڑے رہے اور اب یہ ویڈیو بنا رہا ہوں اور اس درمیان اور بہت کچھ ہو چکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6firdousjamlskkskjd.png