
سینئر مصنف و ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو گزشتہ روز ہنی ٹریپ کا نشانہ بنانے والی خاتون سے متعلق اہم انکشاف سامنے اگئے۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا کے معاملے کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان کی تلاش میں پولیس ننکانہ صاحب تک پہنچی جہاں جاکر علم ہوا کہ یہ ایک 10 سے 12 افراد کا گروہ ہے جو امیر آدمیوں کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بنا کر لوٹتا ہے۔
دوران تفتیش پتا چلا کہ اس گینگ میں تین لڑکیاں ہیں جن میں ایک لڑکی آمنہ عروج تھی جس نے خلیل الرحمان قمر کو ٹریپ کیا مگر پولیس کی بروقت کارروائی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔
پولیس کے مطابق آمنہ عروج اس سے پہلے بھی امیر شخصیات کو اپنا نشانہ بناچکی ہیں، گرفتاری کے بعد آمنہ عروج نے پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری 6 دن تک خلیل الرحمان قمر سے واٹس ایپ پر بات ہورہی تھی، موقع ملتے ہی اور اپنی پلاننگ مکمل کرتے ہی میں نے انہیں اپنے گھر بلایا۔
پولیس کے مطابق یہ گروہ اپنے شکار کی خفیہ ویڈیوز بھی ریکارڈ کرلیتا ہے خلیل الرحمان قمر کی بھی ویڈیوز بنائی گئی اور انہیں بلیک میل کرکے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خلیل الرحمان قمر کو لوٹنے والے گروہ کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا گیا ہے، 12 لوگوں پر مشتمل اس گروہ سے گاڑیاں، وائرلیس سیٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
خیال رہے کہ سینئر ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر گزشتہ روز ہنی ٹریپ کا نشانہ بنتے ہوئے ملزمان کے ہتھے چڑھ گئے تھے جنہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ لوٹ مار بھی کی اور پھر ایک ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5kahlillhonryrykjj.png