خواجہ آصف کا پینگوئین،ٹریکٹرٹرالی سے کوڑاکرکٹ،کھنڈرات تک کاسفر

khawaja-shaiaai.jpg

خواجہ آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی خواتین کو کوڑا کرکٹ قرار دیدیا۔ خواتین پر ذاتی حملے خواجہ آصف نے پہلی بار نہیں کئے اس سے قبل بھی خواجہ آصف ایسے کام کرچکے ہیں۔کبھی کسی خاتون کو پینگوئین کہہ کر بلاتے، کسی کو ٹریکٹر ٹرالی اور اب پی ٹی آئی خواتین کو کھنڈرات اور کوڑا کرکٹ قراردیدیا

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوڑا کرکٹ اب بھی ایوان میں موجود ہے،اپنے ورکر سامنے لاکر چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے، جس شخص کا دفاع خواتین کریں گی اس کی بہادری کیا ہوگی،انہیں شرم حیاء ہی نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایوان میں بیٹھی تحریک انصاف کی خواتین عمران خان کا کوڑا کرکٹ ہیں جو باقی رہ گیا ہوا ہے، اسے صاف ہونا چاہیے- خواجہ آصف کی بدتمیزی، پی ٹی آئی کی خواتین سینٹرز کو کوڑا کرکٹ کہہ دیا

خواجہ آصف کے اس بیان پر جہاں ایوان میں شورشرابا ہوا وہیں سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل آیا لیکن اس سے پہلے بھی خواجہ آصف کے خلاف ایسا ہی ردعمل آچکا ہے اور خواجہ آصف خواتین کے خلاف ایسے ذاتی حملے کئی بار کرچکے ہیں۔

تاریخ پر نظر رکھنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ جب نوے کی دہائی میں شیخ رشید بے نظیر کو ٹیکسی کہتے تھے تو خواجہ آصف بھی شیخ رشید کا ساتھ دیتے تھے۔ اسی طرح مشرف دور میں بھی خواجہ آصف اس وقت کی ایک بزرگ خاتون ایم این اے مہناز رفیع کو "پینگوئین" کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔

مسلم لیگ (ق) کی بیگم مہناز رفیع کے پیر میں لنگڑاہٹ تھی اور وہ آہستہ آہستہ چلتی تھی جس پر خواجہ آصف انہیں پینگوئین کہہ کر بلاتے تھے۔

جون 2016 میں ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس بھی خاتون سیاستدان پر ایک تبصرے کے باعث ہی مچھلی بازار میں تبدیل ہوا۔

رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے خواجہ آصف کے خطاب کے دوران شیریں مزاری نے احتجاج کیا۔

احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہا تو خواجہ آصف نے شیریں مزاری پر تنقید کا تیر برساتے ہوئے کہا کہ 'کوئی اس ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کرائے، ان کی آواز کچھ خواتین جیسی کرے'۔

اجلاس کے عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر حکومتی نشستوں میں سے کسی نے شیریں مزاری کو آنٹی کہہ کر بھی پکارا۔

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی بھانجی شزافاطمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی آڑ میں سیاسی خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو کرنا، پارلیمان میں ہزیان بکنا اور مخالفین کی ذاتی زندگی پر مہم جوئی کرنا ہمیشہ سے ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے۔ خواجہ آصف جیسے غلیظ لوگ کیا اپنے گھر کی خواتین سے بھی یونہی مخاطب ہوتے ہیں،
https://twitter.com/x/status/1683838676613345280
خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانیوالی نگہت داد نے اس پر کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی سے کچرا اور کھنڈرات کہنے تک کا سفر ۔ اگر تمام سیاسی کارکن بشمول خواتین اور مرد سیاست دان اپنی جماعتوں میں ان آدمی سیاستدانوں کی غلیظ زبان کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہوتے اور خواجہ آصف جیسے لوگوں کو کسی نتائج کو بھگتنا پڑتا تو ابھی تک اس طرح کی خرافات میں کمی آچکی ہوتی ۔
https://twitter.com/x/status/1684042948323991554
صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ خواجہ آصف نے جو کچھ آج کہا وہ ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے. شرم بھی انہیں دلائی جاتی ہے جن میں ذرا برابر بھی شرم باقی ہو۔ پتا نہیں وہ اپنے گھر کی خواتین کو کیا کیا کہتے ہوں گے
https://twitter.com/x/status/1683848026803040257
عدیل راجہ کا کہنا تھا کہ انکے گھر میں کوئی عورت نہیں؟ اس شخص کی کوئی بیٹی نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1683845755252113410
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

khawaja aasif ka sialkot meyn khawaja sara palace hey jo yeh sochta rehta hey-aot khud bhi shayed raja gidh key mahal i sara ka sialkoti khwaja sara hey​

 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye or in ka leader sub kay sub chawal type insaan hain, Nawz sharif or ye khawajey waghera sub kay sub punjabi stage show dekhtey hain or phir wahi jugtein assembly mein aa kar karna shoro kar daitey hain. in ka IQ level kisi khawancha farosh se ziada nahi, ye bilkul nichley level kay aam se log hain jin ko qismat se high level posts mil gai hain, is ki ouqaat to ye hay keh is ki ye seat bhi is ko General Bajwa ne jitwa kar di thi, ye to itne joga bhi nahi keh apni seat jeat sake
 

Farouk83

Politcal Worker (100+ posts)
Yeh Punjabi hai beghairt, kuch din yad rakheen je phir bhool jayeen ge, dosree koam ke log artooon ko naihan latee
 

Back
Top