خواجہ آصف کے عمران خان سے متعلق نوکیا3300 کے استعمال کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

nokia1h22.jpg


وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جیل میں نوکیا 3300 استعمال کرتے ہیں جو دنیا کا سب سے محفوظ ترین موبائل سمجھا جاتا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں اتنے اکیلے نہیں ہیں سارا دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں۔ہمیں تو جیل میں گفتگو کیلئے کوئی نہیں ملتا تھا مشقتی سے ہی بات کرتے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جنرل فیض حمید کا معاملہ زیادہ عرصہ معلق نہیں رہے گا، چند دنوں یا ہفتوں میں معاملات حتمی شکل اختیار کرلیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس پر کہنا تھا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور یہ ابھی تک نوکیا 3300 میں پھنسے ہیں
https://twitter.com/x/status/1831008955872514432
صحافی طارق متین نے طنز کیا کہ نوکیا 3300 محفوظ فون ہوتا ہے اخروٹ توڑو کیل ٹھونکو ۔ جھوٹ بولنے والے کے بے فکر ہو کے پھینک کے مارو
https://twitter.com/x/status/1831275548133245284
احمد ابوبکر نے تبصرہ کیا کہ نوکیا 3300 پرانا فون۔۔۔۔کیا بچگانہ گفتگو ہے، ایسے مہمان کو روزانہ سکرین پر مسلط کرنا سمجھ سے بالاتر ہے
https://twitter.com/x/status/1831048471371207061
تنولی کا کہنا تھا کہ اس بیان کے بعد آئی فون اور سام سنگ موبائل کی مارکیٹ گر گئی اور ہر طرف نوکیا 3300 کی آواز ہے۔
https://twitter.com/x/status/1831257840335593942
جمیل فاروقی نے ردعمل دیا کہ نوکیا 3300 سے "عالمی ریکٹ" چلانے والا آئی فون والوں کو سمجھ نہیں آرہا
https://twitter.com/x/status/1831062361341632989
سید بخاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے اس دعوی پر کہ نوکیا 3300 جیلوں میں بھی کام کرتا ہے،جہاں سگنل نہیں ہوتے۔ نوکیا والے خود بھی حیران ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1831325984454496679
صابر شا کر نے ردعمل دیا کہ ریحانہ امتیاز ڈار سے ہارےہوئےفارم47کےوزیردفاع نے اہم ترین انکشاف کردیااوربتایا کہ عمران خان جیل میں دنیاکےبہترین حساس اورمحفوظ ترین کمیونی کیشن کےآلات استعمال کررہاہے اورجیل کی کال کوٹھڑی سےایک عالمی نیٹ ورک چلا رہا ہے اور اس آلے کا نام ہے نوکیا فون 3300
https://twitter.com/x/status/1831038726786703612
ارشد کا کہنا تھا کہ نوکیا 3300 وہ ڈیوائس ہے جو جیل میں جیمرز کی موجودگی میں بھی کام کرتی ہے
https://twitter.com/x/status/1831313550658207862
سلمان حیدر نے سوال اٹھایا کہ کیا وزارت دفاع نوکیا 3300 کو پکڑ سکتی ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1831197784646783380
اکبر نے تبصرہ کیا کہ خواجہ آصف کی بونگی کا مطلب ہے کہ عمران خان نے 500 روپے کے موبائل فون نوکیا 3310 سے پوری ریاست کو نچایا ہوا ہے جنکا پوری جیل پر قبضہ ہے جنکے پاس کمیونیکیشن intercept کرنے لئے اربوں روپے کا بجٹ ہے جنکے انڈر ملک کی ساری مشینری اور ادارے ہیں
https://twitter.com/x/status/1831037270008504354
امیتاز اعوان نے تبصرہ کیا کہ یہ بندہ اس قابل ہے کہ اسے وزیر دفاع لگایا جائے۔ ان پڑھ جاہل لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا ہے۔ نوکیا 3300 کو فوت ہوئے بھی مدت ہو گئی ہے۔ خواجہ کو اب یاد آیا۔ خان صاحب صحیح فرماتے یہ اتنے پڑھے لکھے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف بونگیاں مار سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1831284391856701745
 

Back
Top