خواجہ سعد رفیق نے وفاق میں اہم عہدہ لینے سے انکار

3sehbabzshajrkjkfhfh.png

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاق میں اہم ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق کو مشیر برائے سیاسی امور بننے کی پیشکش کی جس پر سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انکار کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1772901617433743589
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے سے قبل اور کابینہ کی تشکیل کے موقع پر خواجہ آصف کو پارٹی قیادت کی جانب سے مشیر ریلوے بنائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق نے اس کے بعد ریلوے کے کچھ ایونٹس میں شرکت کرنا بھی شروع کردی تھی، وزیراعظم کی جانب سےا چانک انہیں ریلوے کا محکمہ دینے کے بجائےمشیر برائے سیاسی امور کی ذمہ داری دینے کی پیشکش خواجہ سعد رفیق کو قبول نہیں ہے۔

کابینہ میں شمولیت اور اہم ذمہ داری دیئےجانے کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کرتےہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر خاموش ہی رہوں گا۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
YEH HARM ZADA HOUSING SOCIETY MAIN LOGON KA MAAL KHA KER SAAD RAFIQ SAY SADO RAFIQ BUNANAY KE KOSHISH KER RAHA HAI !!! LANATI GUNJA
 

Back
Top