
وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی آسٹریلوی شہری ہیں اور وہ خاندان کے ہمراہ سڈنی میں رہائش پذیر ہیں: رپورٹ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد سابق کپتان وقار یونس کی طرف سے کیے گئے تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس نے پاک، آسٹریلیا میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف پاکستانی مت پکارو جس کے بعد شائقین کرکٹ کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی شہر بنگلورو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف شکست پر سابق فاسٹ بائولر نے حیرت انگیز طور پر اپنی قومی شناخت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف پاکستانی مت پکارومیں خود کو آدھا آسٹریلوی بھی سمجھتا ہوں۔ 51 سالہ سابق پاکستانی فاسٹ بائولر کے اپنے آپ کو صرف پاکستانی مت پکارو کہنا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔
وقار یونس نے اپنے ساتھی کمنٹیٹرز اور اپنے مداحوں کو کہا کہ انہیں صرف پاکستانی نہ سمجھا جائے بلکہ وہ آدھے آسٹریلوی بھی ہیں۔ وقار یونس نے یہ بیان آفیشل براڈر کاسٹرز کے میچ کے بعد ہونے والے شو میں سابق کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ایرون فنچ اور آسٹریلوی بائولر شین واٹن کے تبصرہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1715412656805580981
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس آئی سی سی ورلڈکپ2023ء کے آفیشل براڈکاسٹرز کے ساتھ منسلک ہونے کے علاوہ کرکٹ ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد ان کی طرف سے ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق قومی فاسٹ بائولر وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی آسٹریلیا کی شہری ہیں اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں رہائش پذیر ہیں۔ وقار یونس کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ وہ اس سے پہلے بھی متنازعات بیانات دیتے رہے ہیں جس پر شائقین کرکٹ کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2021ء میں محمد رضوان کے کرکٹ گرائونڈ میں نماز پڑھنے پر تبصرہ کیا تھا جس پر شدید تنقید سامنے آنے پر انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1453109128755232772
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18واقارجنجگجھمشفشگ.png