
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی 11 سالہ کارکردگی بدعنوانی، نااہلی اور ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے۔ وائٹ پیپر کے ذریعے ان کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا ہے، جن میں 725 ارب روپے کا مجموعی خسارہ اور 152 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔
انکے مطابق صحت اور تعلیم کے فنڈز کو سیاسی سرگرمیوں پر خرچ کیا گیا، جبکہ فرضی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر ضائع کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، پولیس ریفارمز اور گڈ گورننس کہیں نظر نہیں آتی۔ یونیورسٹیوں کو ایچ ای سی سے نکال کر وزیراعلیٰ کے ماتحت کر دیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں اربوں روپے کی مشکوک ادائیگیاں اور بے ضابطگیاں ہوئیں۔ خیبر پختونخوا کا قرض 75 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، اور اگر یہی روش جاری رہی تو یہ خسارہ 2030 تک 2555 ارب روپے تک جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1873302682552705059
اس پر خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بہتر ہے قیدی نمبر 804 سے معافی مانگ لیں اگر تاررڈ سے وائٹ پیپر دلوانا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جتنا قرضہ خیبر ہختونخواہ کا 77 سال میں ہوا اتنا قرض شہباز شریف ایک ماہ میں لیتے ہیں۔شہباز شریف نے دو سالوں میں 27,000 ارب قرض لیا۰ اتنا قرض لینے میں خیبر پختونخواہ کو 2870 سال لگے گے
مزمل اسلم نے مطابق اگر شہباز شریف روپیہ 175 سے 280 نا کرتا تو خیبر پختونخواہ کا قرض 450 ارب روپے ہوتا۔ تم قرض لیتے ہو اور ہم اتارتے ہیں خیبر پختوخواہ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے قرض اتارنے کا فنڈ بنایا ہے
https://twitter.com/x/status/1873383804636697022
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ن لیگ والوں پر ترس آتا ہے کہ معیشت پر بات کرنے کے لئے اُنکے پاس اب بچا کھچا عطا تارڑ ہی رہ گیا ہے،جسے معیشت کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ! جن بے قاعدگیوں کا زکر اس نے کیا،وہ تین دن قبل ایک اخبار میں چھپ چکی ہیں۔وہ آڈٹ بے قاعدگی جو ہر دفعہ وفاقی یا صوبائ حکومتوں کی ہوتی
https://twitter.com/x/status/1873414110399885593
انہوں نے مزید کہا کہ اگرآپ نے ہمارے ساتھ معاشی مقابلہ کرناہے توآئیں کرلیں پہلے کوارٹر میں آئی ایم ایف کیطرف سے خیبرپختونخوا گورنمنٹ کا سرپلس کاٹارگٹ 45 ارب تھا، ہم نے ریکارڈ 103 ارب کا سرپلس کیا جبکہ ان تجربہ کاروں کی پنجاب حکومت ،جن کا سرپلس ٹارگٹ 150 ارب تھا،انہوں نے 160 ارب خسارہ کردیا ۔۔جائیں آئی ایم ایف سے پوچھیں
https://twitter.com/x/status/1873416352733770024
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aaj11j2j23.jpg