خیبرپختونخوا میں اقرباء پروری کی انتہاء ہوگئی

kpa11h1i.jpg

خیبرپختونخوا کابینہ نے اقرباء پروری کی انتہاء کردی۔۔ اہم وزارتیں اور عہدے پارٹی رہنماؤں اور ایم این ایز کے رشتہ داروں میں تقسیم

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موروثیت اور اقرباء پروری زوروں پر ہے، پرویز خٹک کے جانے کے بعد توقع تھی کہ پارٹی سے موروثیت ختم ہوگی مگر ایسا نہ ہوسکا اور اہم عہدے پارٹی قائدین کے رشتہ داروں میں تقسیم کردئیے گئے ہیں۔

عمرایوب خان کے چچازاد بھائی ارشد ایوب کو وزیربلدیات مقرر کردیا ہے۔ اس سے قبل ارشد ایوب کے بھائی اکبرایوب بھی سابقہ حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔


اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان کو وزیر آبپاشی مقرر کر دیا گیا ہے۔

پیر نورالحق قادری کے بھتیجے وزیر مذہبی امور ، اوقاف اور حج کے وزیر بنے ہیں جبکہ شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی کو محکمہ تعلیم کی اہم ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔۔ فیصل ترکئی وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم ہونگے ۔


سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ شیر افضل کے بھائی جو تحریک انصاف سے منسلک نہیں ہیں انہیں معاون خصوصی سائنس مقرر کردیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دھاندلی سے اپنی سیٹ ہارنے والے تیمورسلیم جھگڑا کو نہ وزارت مل سکی اور نہ ہی مشیر بن سکے جو پچھلی حکومت میں صوبائی وزیرخزانہ تھے جبکہ کامران بنگش کو بھی نظر اندازکردیا گیا ہے۔

اسی طرح مشتاق غنی کو بھی کوئی وزارت نہیں ملی جبکہ مشرف کے سابق قریبی ساتھی بیرسٹر سیف کو بھی اہم حکومتی عہدہ مل گیا جو ماضی میں ایم کیوایم کے سینیٹر رہ چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1766023518326579663
 
Last edited by a moderator:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Nani garajan CM punjab jis ko awam ne election me reject kar diya ta. Chachu boot polishia ka bi yahi hal os ko PM bana diya. Samdi dollar ko FM ki post di gayi. Ganda soar nawaz ko federal or punjab hokomat ka baap bana diya.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
پھر بھی پنجاب کے پورے چور ٹبر کی طرح یا پنسل پرویز خٹک کے پورے ٹبر کی طرح بندر بانٹ نہیں ہوئی



اچھا ، ٹھیک ہے فیر ۔ یہ بتاؤ پھر بانٹ کسطرح ہوئ ہے ۔ تم لوگ تو دودھ کے دھلے ہو ۔