خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کی گئیں۔ ان آپریشنز کا مقصد ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران 28 سالہ لانس نائیک عثمان مہمند اور 26 سالہ سپاہی عمران خان نے جام شہادت نوش کیا۔
تیسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے گومل زام کے عمومی علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان تمام کارروائیوں میں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد ملک میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشنز بھی جاری ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔