خیبرپختونخوا میں کتنے افراد کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے؟

14ddcdddf.jpg

خیبر پختونخوا میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والےا ور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والے 16 شرپسندوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان، مالاکنڈ،دیر اور بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے گرفتار شر پسندوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، ان شرپسندوں نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے دوران فوجی تنصیبا ت پر حملے کیے، عسکری املاک کو نقصان پہنچایا اور شہداء کی تحقیر کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق مردان میں کرنل شیر خان شہیداور دیگر شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار ملزمان پر آرمی ایکٹ اور سیکرٹ آفیشل ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

مردان میں گرفتار ملزمان میں عدنان، شاہ زیب، رحمت اللہ،یاسرنواز، شاکر اللہ سید عالم شامل ہیں جن کے خلاف آرمی کورٹس میں مقدمات چلائے جائیں گے، مردان پولیس نے ان شرپسندوں کو مختلف علاقوں سے گرفتا ر کیا تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق اب تک 16 شرپسندوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جانے کی منظور ی دی جاچکی ہے، مردان کے علاوہ مالاکنڈ سے چار، بنوں اور دیر سے تین تین ملزمان کو فوجی تنصیبات پر حملے، عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اس ملک میں کوئی قانون باقی ہے۔۔۔؟ فضول میں وقت ضائع کرنے کا فائدہ ؟ سیدھا سیدھا فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑے کر دے کیونکہ مقدموں کے بعد بھی یہی کرنا ہے ۔ 😔۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Aik aik muqadama Ghuddari ka Muniray Beghairat Nadeem khusray Faisal Qadiani aur RADHID QADIANI par bhi AWAM KI COURT mein bhi chalna chahie​

 

Back
Top