ہری پور کے علاقے خان پور میں پولیس نے ایک پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے خود کو نابینا ظاہر کر کے لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے ابتدا میں تو اپنے جعلی اندھے پن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کے سخت سوالات کے بعد اس کا بہانہ پھٹ گیا اور وہ سچائی بتانے پر مجبور ہو گیا۔
گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ وہاڑی کا رہائشی ہے اور صرف ہمدردی حاصل کرنے کے لیے نابینا ہونے کا ڈرامہ کرتا تھا۔ اس نے مختلف شہروں میں جا کر بھیک مانگنے کو اپنا پیشہ بنا رکھا تھا۔
خان پور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
خان پور پولیس نے اس کارروائی کو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بھی مختلف کاروائیوں میں پولیس نے ایسے افراد کو گرفتار کیا تھا جو نابینا بننے کا ڈرامہ رچاکر عوام سے بھیک مانگ رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1604442523635687424