خیبرپختونخوا کے تاجروں کا اداروں کو دیا گیا ڈیٹا لیک؟ بڑا دعویٰ

fbr11.jpg


خیبرپختونخوا کے تاجروں کا اداروں کو دیا گیا ڈیٹا لیک؟ صدر سرحد چیمبرآف کامرس کا انکشاف

صدر سرحد چیمبر آف کامرس محمد اسحاق کا کہنا ہے کہ ہمیں دہشتگردوں کی طرف سے فون آتے ہیں جو ہماری تمام حساس معلومات جانتے ہیں وہ ہمیں بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خیبرپختونخوا کی بڑی کاروباری شخصیت محمد اسحاق کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ہمیں فون کرتے ہیں کہ آپ کے نام پر اتنے گھر ہیں، بیوی کا اس بینک میں اکاؤنٹ ہے بچوں کے فلاں بینک میں اکاؤنٹ ہیں، اتنی گاڑیاں اور بینک بیلنس حتیٰ کہ انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ کون سا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1611222594790768642
انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ایف بی آر اور نادرا سے ڈیٹا لیک کیا گیا ہے یا کسی طریقے شرپسند عناصر نے اس تک رسائی حاصل کر لی ہے۔


محمد اسحاق نے کہا تاجروں کی اس قسم کی معلومات سی ٹی ڈی کے پاس بھی نہیں ہیں یہ مکمل طور پر وہی معلومات ہیں جو تاجر ایف بی آر یا نادرا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور وہی سارا ڈیٹا دہشتگردوں تک پہنچ چکا ہے۔
 

jamilarif

Voter (50+ posts)
نادرا کے پاس شہریوں کی ذاتی اور خاندانی معلومات محفوظ ہیں۔ یہ محض مبالغہ آرائی ہے کہ نادرا کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔ جبکہ تاجروں کے متعلق معلومات، پراپرٹی، بینک اکاؤنٹ یا گاڑیوں کی تفصیلات نادرا کے پاس نہیں ہوتیں اور نہ نادرا اس قسم کا ڈیٹا ترتیب دیتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1611603957381763074