خیبر پختونخوا میں نسوار پر بھاری ٹیکس عائد

1naswartax.png

خیبر پختونخوا کی اسمبلی سے فنانس بل کی منظوری کے بعد نسوار پر ٹیکس بڑھا ساڑھے سات فیصد کر دیا گیا,خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران نسوار پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں بحث ہوئی۔

تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کے لیے فنانس بل میں مجوزہ ترمیم مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے پیش کی گئی,لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے تمباکو پر ٹیکس 50 روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ سیگریٹ اور نسوار ضرورت نہیں بلکہ مزے اور چسکے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

بحث کے دوران صوبائی وزیر زراعت سجاد خٹک نسوار پر اضافی ٹیکس کے خلاف بول پڑے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران موقف اپنایا کہ نسوار غریب اور خصوصاً پختون استعمال کر رہے ہیں، اس کی مخالفت نہ کی جائے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ تمباکو پر مجوزہ ٹیکس میں آٹھ سے 10 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے کو اس ٹیکس کی مد میں پانچ ارب روپے کی آمدن ہو گی۔

ایوان میں فنانس بل میں مجوزہ ترامیم پر بحث کے بعد اسے منظور کر لیا گیا۔ فنانس بل میں حکومت کی جانب سے فی کلو تمباکو پر 50 روپے کا ٹیکس منظور کر لیا گیا.

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
گنڈا پور کے بلنڈر شروع ہوچکے ان بیوقوفوں سے کوئی پوچھے نسوار غریب کا نشہ ہے اور غریبوں پر یہ ٹیکس کیوں اس کی بجائے ایسی چیز پر لگاتے جو صرف امیر ہی استعمال کرتے ہیں یا کرنے کی مالی طاقت رکھتے ہیں
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اب ٹیکس تو اگر فی ڈبی دس پنس بڑھا تو ڈیلرز فی ڈبی دو پاؤنڈ بڑھا دیں گے
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
گنڈا پور کے بلنڈر شروع ہوچکے ان بیوقوفوں سے کوئی پوچھے نسوار غریب کا نشہ ہے اور غریبوں پر یہ ٹیکس کیوں اس کی بجائے ایسی چیز پر لگاتے جو صرف امیر ہی استعمال کرتے ہیں یا کرنے کی مالی طاقت رکھتے ہیں

tobacco is injurious to health.
a 12 yr old kid is more likely to get addict if it is easily accessible and affordable
 
Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Good job. Instead of banning vices, tax them heavily to discourage their use. Tobacco in any form seriously injurious to ones health.
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
گنڈا پور کے بلنڈر شروع ہوچکے ان بیوقوفوں سے کوئی پوچھے نسوار غریب کا نشہ ہے اور غریبوں پر یہ ٹیکس کیوں اس کی بجائے ایسی چیز پر لگاتے جو صرف امیر ہی استعمال کرتے ہیں یا کرنے کی مالی طاقت رکھتے ہیں
رانا جی اس فیصلے سے لگتا ہے کہ شاید پی ٹی ائی نہیں چاہ رہی کہ اگلی دفعہ میں اسے ووٹ دوں. ہیں جی
 
Back
Top