خیبر پختونخوا پولیس کا اختیارت بیوروکریسی کے پاس جانے پر تشویش کا اظہار

15kpspskkspolsibeueusjs.png

خیبر پختونخوا پولیس افسران نے پولیس ایکٹ میں ترامیم اور اختیارات بیوروکریسی کے پاس جانے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری پر پولیس لائنز میں سینئر پولیس افسران کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر پولیس افسران نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر پولیس ایکٹ ترامیم منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر پولیس افسران نے پولیس کے اختیارات بیوروکریسی کے پاس جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت ہوگی، پولیس افسران نے ٹرانسفر و پوسٹنگز کے اختیارات بیوروکریسی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو اختیار ملنے پر کسی نے اعتراض نہ کیا۔۔

اس اجلاس کے بعد پولیس افسران نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

سیدھا سیدھا یہ اختیارات جرگے کے حوالے کرو اور اس بے لگام پولیس اور بیوروکریسی کو جرگے کو جواب دہ بناؤ حالات نہ ٹھیک ہو جائیں تو کہیے گا
APP NAY DIL KEY BAAT KHA DEE, YA APNI MOUT KYUN ACCEPT KARAIN GAY.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Fire the seniors and bring on merit all the high level positions and see how thing will change.
 

Back
Top