خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا احتجاج

khyab1h11i.jpg


ضلع خیبر میں قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں نے ضلع خیبر میں احتجاج دھرنا دے رکھا ہے، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ شہید پیکج سے محروم رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 28 ہزار ہے، ان اہلکاروں کو اگر صوبوں کے اہلکاروں کےبرابر سہولیات اور مراعات نا دی گئیں تو تمام قبائلی اضلاع کے ڈی پی اوز دفاتر کو تالے لگادیں گے۔

دھرنے سے خطاب کے دوران پولیس افسران و مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا کو صوبے میں شامل ہوئے 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس کا نا تو درکاری اسلحہ فراہم کیا گیا اور نا ہی انہیں سروس اسٹرکچر میسر آیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

علی امین گنڈاپور کی گورننس کا پہلا امتحان . اگر اس جائز اور چھوٹے سے مسلے کو حل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو نہ صرف اسکی واہ واہ ہو جائے گی بلکہ اس سے گنڈاپور کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا