
حکومت نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے کردیا گیا, تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیا جاسکے اور بیمار معیشت کو استوار کیا جاسکے۔
ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے پانچویں اجلاس کا ایجنڈہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معاونت فراہم کرنے تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس اجلاس میں داخلی معاملات بھی زیر بحث آئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے ایس آئی ایف سی کا میڈینٹ اب صرف غیرملکی سرمایہ کاروں کی معاونت تک محدود نہیں ہے۔
سول ملٹری لیڈرشپ کا حامل یہ فورم اب وزارتوں0 کی کارکردگی، سرمایہ کاروں اور حکومتی اداروں کے درمیان تنازعات کا تصفیہ، مختلف سیکٹرز کو گیس کی الاٹمنٹ، مختلف شہروں میں واٹرسپلائی کی اسکیموں، گردشی قرضے کا بندوبست اور آئل اسمگلنگ کو روکنے کا بھی اختیار اب اس فورم کے پاس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1708167321120858304
پاک فوج کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات جاری ہیں, وزیرستان کے لوگوں کیلۓ ایک اور تحفہ، ایس آئی ایف سی کے زیر نگرانی جنوبی وزیرستان کے ضلع زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے،پروجیکٹ کے ابتدا میں ایک ہزار ایکڑ بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنایا جاۓ گا اور اس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جاۓ گا۔
اس منصوبے سے نہ صرف مقامی کاشتکاروں کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ غزائی قلت پر بھی قابو پایا جائے گا،علاقے کی عوام نے پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا,اس پروجیکٹ سے علاقہ میں وسیع پیمانے پر کاشتکاری کو فروغ ملے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے”۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2sufbbxshgsghs.png