دادا کی پوتی بری طرح الیکشن ہارگئیں، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

dadj1h1i1.jpg

این اے 177 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار معظم خان جتوئی صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے ایک لاکھ 14 ہزار 555 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ انکے مدمقابل شہربانو بخاری تھیں جو 67964 لے سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہربانو بخاری کی کمپین انکی بہن ماہا بخاری چلارہی تھیں جو تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے سید باسط سلطان بخاری کی بیٹی تھیں اور باسط سلطان بخاری بھی این اے 176 سے الیکشن ہارگئے تھے جبکہ باسط سلطان بخاری کی بڑی بیٹی بھی الیکشن ہارگئیں۔

ماہا بخاری نے پوری الیکشن کمپین اپنے دادا عبداللہ شاہ بخاری کے نام پر چلائی جو سابق ایم این اے رہ چکے ہیں جسے بنیاد بناکر ماہا بخاری نے کمپین کھڑی کرنیکی کوشش کی۔

ماہا بخاری بی بی زینب کےو اسطے دیکر ووٹ مانگتی رہیں،الیکشن مہم کے دوران وہ یہی کہتی رہیں کہ میں سیدزادی ہوں،میرے دادا نے خون پسینہ ایک کیا، قربانی دی۔ عبداللہ شاہ بخاری کی پوتی ہیں ۔میں حسبی نسبی سیدزادی ہوں اور سید کو ہمیشہ سرداروں پر فوقیت حاصل ہے۔

الیکشن کمپین کے دوران انہوں نے کہا کہ بجلی میرے دادا مرحوم نےبنائی ہے،یہاں سڑکیں، گلیاں بھی میرے دادا نے بنائی ہیں۔ آپکی بیٹی ووٹ مانگ رہی ہے، میں حسبی اور نسبی سید زادی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مجھے ووٹ دینگے میں آپکی بیٹی ہوں، بیٹوں کو ناں کردیتے ہیں بیٹیوں کو کوئی ناں نہیں کرتا۔آپکی بیٹی چل کر آئی ہے آج۔

ماہابخاری نے ووٹوں کیلئے واسطے دئیے، علاقے کے بزرگوں کو اپنے دادا کا دوست کہا ، اپنے آپکو سیدزادی اور گاؤں کے لوگوں کی بیٹی کہا مگر لوگوں نے ماہا بخاری کی بہن کی بجائے معظم جتوئی کو ترجیح دی۔

دادا کی پوتی کی ہار پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے، کہیں نے مزاحیہ انداز میں ہار پر افسوس کا اظہار کیا تو کسی نے طنز کیا۔

نصیب نے کہا کہ باقی سب تو جاری و ساری ہے، لیکن دادا کی پوتی جسکا انتخابی نشان “مرا ہوا دادا” تھا، اس کی کوئی خیر خبر ہے کسی کو؟
https://twitter.com/x/status/1755862657247109295
مونا سکندر نے تبصرہ کیا کہ الیکشن میں کی گئی دھوکہ بازی اور رگنگ کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ میں پورا دن “دادا کی پوتی” کے نتیجے کا انتظار کرتا رہا اور پتا چلا کہ وہ تو امیدوار ہی نہیں تھی! “میں”، “میں” تڑیاں اور کام کروانے کے دعوے خوامخواہ ہی کر رہی تھی! نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کو ماہا بخاری یاد ہوگیا اور بھول گئے کہ ووٹ اسکے ابا جان اور بہن کو دینا تھا
https://twitter.com/x/status/1756211555782238292
دادا کی پوتی جو کہتی تھی کہ میں امریکہ سے واپس آئی ہوں آپ لوگوں کے ساتھ رہنے۔۔۔ پتہ کرو رہ رہی ہے یا واپس امریکہ نکل گئ۔۔
https://twitter.com/x/status/1756344783038284024
صحافی عبدالقادر نے سوال کیا کہ پی ٹی آءی اگر دادا کی پوتی کو ٹکٹ دیتی تو کیا وہ بھی جیت جاتی ؟
https://twitter.com/x/status/1756023934691024918
حافظ عظیم کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی دادا کی پوتی کی ہار پر افسوس کرنا ہے یا خوش ہونا ہے
https://twitter.com/x/status/1756022750710304932
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جب سب کو ہی دھاندلی کروا کے جتوا رہے تھے تو اسکو بھی لے آتے کم از کم سائڈ پر entertain ہی کرتی رہتی اپنی ایکٹنگ سے
https://twitter.com/x/status/1756282655480397857
احمد وڑائچ نے کہا کہ انتخابی نشان دادا ساری سیٹوں سے ہار گئے
https://twitter.com/x/status/1756010248312070655
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس عوام نے ووٹوں کا سہارا لے کر
دادا کی پوتی کا اڑایا ھے مذاق
پتلی گلی سے امریکہ کو نکل لے پوتی
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ابا کی چول حرکت کا تذکرہ کیسے کرتی؟ اصلی نسلی سید لوٹے ہو گئے تھے یہ بات وہ چھپاتی رہی عوام نے سامنے رکھی
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
جہاں اتنے ہارے ہوئے جیتے
کاش
دادا کی پوتی بھی جیت جاتی
یار میری فل سپورٹ ہے دادا کی پوتی کو


GGEbdHxXwAAp_u6
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)

ہیں۔۔۔۔ سچی🤔🤔

اس نے بڑ
چڑھ پر زور دیا ھے
چڑھتی رہی تو کامیاب ھو جاے گی

کیونکہ کہ خود چڑھ رہی ھے