
پی پی 54 ظفروال سے دانیال عزیز گروپ کے امیدوار چوہدری اویس قاسم کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔۔ اویس قاسم احسن اقبال سے 2 ہزار ووٹوں سے ہارے تھےا ور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اویس قاسم کو دھاندلی سے ہروایا گیا
الیکشن میں فارم 47 کے مطابق احسن اقبال سے 2183 ووٹوں سے ہارے۔ تحریک انصاف کے نامزد جاوید مختار 22 ہزار ووٹوں کے ساتھ چوتھےنمبر پر رہے۔ اس حلقے سے
https://twitter.com/x/status/1771854175879536658
احسن اقبال نے 33243 ووٹ ، اویس قاسم نے 31060 ووٹ لئے، تحریک انصاف کے سابق رہنما پیر سعیدالحسن شاہ نے 24950 ووٹ لئے جبکہ تحریک انصاف کے جاوید مختار 22947 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے
پی پی 54 ضمنی الیکشن میں احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال ن لیگ کے امیدوار ہونگے جبکہ تحریک انصاف کے متوقع امیدوار اویس قاسم ہونگے۔
https://twitter.com/x/status/1771919631722102793
خیال کیا جارہا ہے کہ اویس قاسم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر دانیال عزیز کی بھی تائید حاصل ہے اور دانیال عزیز ہر صورت احسن اقبال کے صاحبزادے کو شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti1h1i1h3.jpg