
پاکستان کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمارا دشمن نمبر ون ہونے کے باوجود بھی ہماری پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اچھے نتائج دے رہی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سب سے بڑا ٹارگٹ اور دشمن نمبر ایک ہونے کے باوجود ناقابلِ یقین طور پر مسلم لیگ (ن) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی سمیت ان تمام حریفوں سے بہتر کام کر رہی ہے جنہوں نے کبھی انتخابی طاقت کی بنیاد پر مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کو ان دیکھی طاقتوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1437080190862114816
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کا ہوگا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں انتخابات ہوئے جن میں 1560 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ابھی تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے 63، مسلم لیگ (ن) 59، آزاد امیداوار 52، پیپلزپارٹی 17، ایم کیو ایم 10، جماعت اسلامی 10، بی اے پی اور اے این پی کے 2،2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/wBx2kpy/maryam.jpg